سرسی:16/اپریل(ایس اؤنیوز)لاری مالک سے اپنے دفتر میں رشوت لینےکے الزام میں اترکنڑا ضلع بنواسی پولس تھانہ کی پی ایس آئی سریکھا باڈکر کو معطل کئے جانے کا حکم جاری ہواہے۔
پی ایس آئی سریکھا نے ریت لاری ضبط کرنے کے بعدلاری مالک سے 10ہزارروپیوں کی مانگ کی تھی ۔ لاری مالک نے پہلے 4ہزار روپئے ادا کرنے کے بعد سریکھا بقیہ رقم کے لئے مالک کو ہراساں کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ پی ایس آئی سریکھا کےرویہ سے پریشان لاری مالک نے بقیہ رقم ادا کرنے کے بہانے واقعہ کی پوری وڈیو بنائی اور سوشیل نیٹ ورک پر پھیلادی جو ہفتہ بھر میں وائر ل ہوگئی۔
معاملے کو لے کر ضلع ایس پی ونایک پاٹل نے کہاکہ بنواسی پولس تھانہ پی ایس آئی سریکھا کے رشوت خوری معاملے کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے، فی الحال انہیں معطل کیا گیاہے، معاملے کو لے کر مزید جانکاری جٹائی جارہی ہے، جانچ جاری رہنےکی بات کہی۔